ابنا: امریکا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں اسے اہم کامیابیاں ملی ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ القاعدہ کے خلاف پاکستان اور افغانستان میں امریکا کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کارنامہ تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں القاعدہ کی ذیلی تنظیموں کی نگرانی جاری ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ پر دباوٴ برقرار ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا گيا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور افغانستان پر امریکی حملے سے نہ صرف یہ کہ دہشتگردی میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوا ہے جیساکہ افغانستان و پاکستان میں دہشتگردانہ واقعات میں ابتک ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449225
امریکا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں اسے اہم کامیابیاں ملی ہیں۔